Home Latest News Urdu پاکستان اور چین نے سی پیک،خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
Latest News Urdu - April 9, 2022

پاکستان اور چین نے سی پیک،خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

.

پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا جس میں سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم عمران خان کے چین کے گزشتہ دورہ چین کے دوران طے پانے والے ‘فریم ورک معاہدے’ کو عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس اجلاس کی مشترکہ صدارت بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سیکرٹری فارینہ مظہر اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ینگ ژیانگ نے کی۔ دونوں ممالک نے سی پیک سپیشل اکنامک زونز بالخصوص راشکئی، علامہ اقبال، دھابیجی اور بوستان میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس میٹنگ کے دوران چین کے جیانگ سو، ژی جیانگ، شیڈونگ اور گوانگ ڈونگ صوبوں نے اپنے کاروباری اداروں کو پاکستان کے صوبائی سرمایہ کاری بورڈز کے ساتھ روابط بڑھانے اور ان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ چین نے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں خاص دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

Comments Off on پاکستان اور چین نے سی پیک،خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

Check Also

نیویارک میں محسن نقوی کی اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیوآئی یانجن سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے مشن آ…