Home Latest News Urdu پاکستان اور چین نے ملٹی بلین مین لائن-1ریلوے پراجیکٹ کو حتمی شکل دی ہے۔۔۔وفاقی وزیر ریلوے، شیخ رشید۔
Latest News Urdu - October 10, 2019

پاکستان اور چین نے ملٹی بلین مین لائن-1ریلوے پراجیکٹ کو حتمی شکل دی ہے۔۔۔وفاقی وزیر ریلوے، شیخ رشید۔

وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید احمد نے چین کے دورے میں چینی مندوبین کے ساتھ منعقد ہونے والی اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے مین لائن-1ریلوے پراجیکٹ کو 2۔8 ارب ڈالر کی لاگت پرحتمی شکل دینے پر اتفاق ہے۔ جس کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک کی دوبارہ تعمیر اور تجدید کی جائے گی۔بیجنگ میں ڈیاؤ یو تائی گیسٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی-پشاور ریلوے لائن سٹریٹیجک اہمیت کا حامل قومی منصوبہ ہے۔جبکہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اس پراجیکٹ پر خاص توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی حکام کو ایم ایل-2 (فاسٹ ٹرین) کی فزیبیلٹی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا گیا ہے اور دونوں فریقین نے اگلے تین سے چار سال میں ایم ایل -2پر کام کے آغاز کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تا کہ ایم ایل -1 کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے ۔وزیر ریلوے کا ایم ایل-1منصوبہ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے رفتارمیں65-105کلومیٹر فی گھنٹہ سے اضافہ ہوکر 160-120کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گا.اور ریلوے مال برداری ٹرانسپورٹ میں بھی 4فیصد سے 20فیصد تک اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…