پاکستان اور چین نے نئی ثقافتی اور سیاحتی شراکت داری قائم کی۔
وفاقی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور ورثہ، حذیفہ رحمان نے بیجنگ میں چین کے وزیر ثقافت و سیاحت گاؤ ژینگ سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سفارت کاری کو فروغ دینے، سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ تاریخی ورثے کی بحالی پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر حذیفہ رحمان نے چین کی دیرینہ دوستی اور مسلسل حمایت پر گہری تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سمندر سے گہرے، پہاڑوں سے بلند اور شہد سے میٹھے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے متعدد اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی عملی تشکیل پر رضا مندی ظاہر کی، جن میں شامل ہیں: تاریخی مقامات کی بحالی: دونوں ممالک میں تاریخی مقامات کی بحالی، تحفظ اور ڈیجیٹل دستاویزی ریکارڈ کے لیے مشترکہ منصوبے شروع کرنا۔ عجائب گھروں اور ثقافتی تبادلوں کا فروغ: عجائب گھروں کی ترقی کے لیے اشتراک، ثقافتی وفود، فن پاروں کی نمائشوں اور فلمی میلوں کا انعقاد۔ تربیتی پروگرام اور استعداد کار میں اضافہ: عجائب گھروں کے عملے کی پیشہ ورانہ تربیت اور میوزیالوجی کی تعلیم پر مبنی پروگرام۔ سیاحت کے فروغ کی مہمات: مشترکہ سیاحتی مہمات اور پالیسی اقدامات کے ذریعے سیاحوں کی آمد اور ثقافتی روابط بڑھانا۔ اس موقع پر چینی وزیر گاؤ ژینگ نے وزیر حذیفہ رحمان کو رواں برس ستمبر میں چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی میوزیم کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جو وزیر رحمان نے شکریے کے ساتھ قبول کر لی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






