پاکستان اور چین نے گذشتہ 70 سالوں میں سدا بہار اسٹریٹجک دوستی برقرار رکھی ہے،ڈاکٹر محمود الحسن خان۔
.
ایک اہم تجزیہ کار ڈاکٹر محمود الحسن خان لکھتے ہیں کہ پاکستان اور چین چونکہ اپنے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، دونوں نے کامیابی کے ساتھ سدا بہار دوستی برقرار رکھی ہے اور ہر شعبے میں متنوع تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھایا ہے۔ وہ مزیدلکھتے ہیں کہ سی پیک اب کامیاب تجارتی سفارت کاری ، پائیدار معاشی شراکت ، توانائی کی پیداوار اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بننے کے ساتھ ساتھ ملک میں بڑے پیمانے پر صنعتی کاری کا اہم محرک بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ سرکاری اعدادوشمار (اپریل 2021) کے مطابق پاکستان نے چین کے ساتھ اپنے باہمی تجارتی تعلقات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ چین کو راستہ فراہم کرنے سے پاکستان سالانہ اربوں ڈالر ٹرانزٹ محصول کی مد میں حاصل کرسکتا ہے لٰہذا وہ جاری تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بناکر خاطر خواہ نتائج حاصل کر سکتا ہے۔