پاکستان اور چین کا ایم ایل ون منصوبے کو اولین ترجیح پر مکمل کرنے کا فیصلہ
.
پاکستان اور چین نے سی پیک کے تحت ایم ایل ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ سی پیک اتھارٹی اور چینی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن (این ڈی آر سی) کے درمیان وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین میں اتفاق رائے کو پہنچنے والے امور کی پیروی کے لیے ایک ورچوئل کانفرنس کے دوران کیا گیا۔اس اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور اور ڈائریکٹر جنرل این ڈی آر سی نے کی۔اس اجلاس میں چین میں تعینات پاکستانی سفیر نے بھی شرکت کی۔اس اجلاس میں طے پایا گیا کہ پاکستان ریلویز منصوبے کی تفصیلات کے لیے فوراً نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن (این آراے) سے رجوع کرے گا۔ این ڈی آر سی کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق متعلقہ چینی ادارے پہلے ہی دورے کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






