پاکستان اور چین کا ریڈیو ، ٹیلی ویژن کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم۔
۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے چین کے شہر نانجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے منعقدہ ٹیلی ویژن فیسٹیول 2023ء میں شرکت کی، فیسٹیول کے موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات کی چینی وزیر برائے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن ثاؤ شومی سے ملاقات ہوئی، نگران وفاقی وزیر نے ٹیلی ویژن فیسٹیول کے انعقاد پر چینی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ مرتضیٰ سولنگی اور ثاؤ شومی نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے مابین میڈیا ٹیکنالوجی کی جدت اور صحافیوں کے تبادلوں کو فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا گیا، نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی پر چائینز آور کے آغاز کی تجویز پیش کی۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے چینی ذرائع ابلاغ کی پاکستان میں سرگرمیوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …