پاکستان اور چین کا مشترکہ طور پرخطے میں امن اور رابطے کاری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ۔
.
چین کے شہرچینگدو میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ وزرائے خارجہ ’چین پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ‘ کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں امن کے لئے مشترکہ طور پر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین افغانستان کے امن عمل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مشترکہ تعاون پر مبنی ایک اہم منصوبہ ہے جبکہ انہوں نے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے میں روا مظالم کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ چین نےعلاقائی سالمیت اور خودمختاری میں پاکستان کے لئے اپنی بھر پور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …