پاکستان اور چین کو زرعی تعاون میں زیتون کی کاشت پر خاص توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت،چینگ ژینگ۔
.
چائینہ اکنامک نیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے پروفیسر چینگ ژینگ نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ سی پیک کے تحت زیتون کی کاشت اور زیتون تیل کی پیداوارپر پاکستان کی خاص توجہ ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین مستقبل میں پاکستانی زیتون کی مصنوعات کے لئے ایک ممکنہ منڈی بن سکتا ہے۔ چینگ نے مزیدکہا کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت ہے جو ایک منافع بخش فصل ہے اور پہاڑی علاقوں میں بھی کاشت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بتایا کہ بڑے پیمانے پر زیتون کی کاشت قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے کے معاملے میں پاکستان کے لئے بہترین سرمایہ کاری ثابت ہوگی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …