پاکستان اور چین کی انیمیٹڈ ’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘فلم چین میں ریلیز کی جائے گی۔
.
پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پرچینی اور پاکستانی فنکاروں کی مشترکہ طور پر بنائی گئی پہلی اینیمیٹڈ فلم” اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور” 25 دسمبر کو چینی مین لینڈ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ فلم چین پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ واضح رہے کہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے جس طرح دیوہیکل پانڈا چین کا ہے اسی سبب فلم نہ صرف پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے کا موجب بنے گی بلکہ بچوں کو جنگلی حیات اور فطرت کی حفاظت کرنے کا طریقہ سکھاتی ہے۔ پاکستانی سفیر نے پریمیئر میں سامعین کو “با ٹائی!” کے نعرے لگانے کے لیے رہنمائی کی۔ جس کا مطلب ہے “پاکستان چین کا اچھا دوست ہے۔” یہ فلم پاکستانی فلمساز عزیر ظہیر خان کی طرف سے ہدایت اور تحریر کی گئی ہے اور اسے چین کے نیشنل فلم بورڈ کی فنڈنگ سے بنایا گیا ہے اور اس پر چینی اینی میٹرز اور چینی اسکرپٹ رائٹر شین شیاؤ ہان نے کام کیا جنہوں نے پریمیئر میں شرکت کی۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …