Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کی جانب سےبیجنگ بین الاقوامی کتاب میلہ کا انعقاد۔
Latest News Urdu - September 15, 2021

پاکستان اور چین کی جانب سےبیجنگ بین الاقوامی کتاب میلہ کا انعقاد۔

.

پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے 28 واں بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر (بی آئی بی ایف) منعقد ہوا۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین کے شرکاء کو ملکی ادب ، تاریخ اور ثقافت کو پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے پر میلے کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقع دوطرفہ ادبی اور ثقافتی روابط کو مستحکم کرنے میں مدد دے گا۔ میلے میں پاکستان سے 100 سے زائد ادبی اور فنی تخلیقات کی نمائش کی گئی۔ 2021 میں پاکستان اور چین نے باہمی تراجم اور کلاسیکی تخلیقات کی اشاعت پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں اور یہ میلہ اس کا ایک اہم حصہ ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین کی جانب سےبیجنگ بین الاقوامی کتاب میلہ کا انعقاد۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …