Home Chinese Vice Premier He Lifeng visit to Pakistan پاکستان اور چین کی جانب سےسماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سی پیک کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کےعزم کا اظہار۔

پاکستان اور چین کی جانب سےسماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سی پیک کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کےعزم کا اظہار۔

.

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندہ، چین کے نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن ہی لی فینگ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور چین کے تعلقات کے متعدد پہلوؤں، بشمول چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور دوطرفہ اقتصادی و مالیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کا وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا ۔وزیراعظم نے ہی لی فینگ کو مارچ میں چین کے نائب وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب اور پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی چیلنجز بالخصوص آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے جیسے مشکل اوقات میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا۔ چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے پاکستان اور چین کی سٹرٹیجک شراکت داری اور دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اشتراک میں توسیع پر زور دیا ۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں چین کے مستقل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی پاکستان اور چین کی مشترکہ معاشی اور اقتصادی ترقی میں مرکزیت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی 10سالہ سالگرہ اس منصوبے کو ازسر نو توسیع دینے کا ایک سنہری موقع ہے۔ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کو زرعی برآمدات بڑھانے میں پاکستان کی دلچسپی سے آگاہ کیا۔

Comments Off on پاکستان اور چین کی جانب سےسماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سی پیک کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کےعزم کا اظہار۔

Check Also

سینیٹرمشاہد حسین نے ‘متبادل عالمی نظام’ کی قیادت کرنے پر چین کی تعریف کی، ‘پرامن بقائے باہمی کے 5 اصول’ ایوارڈ کے لیے صدر شی جن پنگ کا شکریہ کیا۔

بیجنگ، 30 جون: سینیٹر مشاہد حسین نے ‘برابری اور انصاف پر مبنی متبادل نئے عالمی نظام&…