پاکستان اور چین کی جانب سے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔
.
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چینی چیف آف جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ جنرل لیو ژینلی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور چین نے ’’آئرن برادرز‘‘ اور ’’آل ویدر فرینڈز‘‘ کے طور پر اپنے تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے جاری دوطرفہ دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی پر زور دیا۔ جنرل مرزا نے وسیع تر دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کے لیے مختلف اعلیٰ سطحی چینی حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ بھی شامل تھے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…