پاکستان اور چین کی جانب سے جواہرات اور زیورات کی صنعت میں ممکنہ تعاون بڑھانے پر غور۔
.
چینی قونصل جنرل برائے پاکستان اور چیئرمین پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی (پی جی جے ڈی سی) کے درمیان پاکستان اور چین کے مابین جواہرات اور جیولری کی صنعت کی ترقی کے سلسلے میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قیمتی پتھر کے ذخائر اور اعلٰی درجے کے زمرد ، روبی ، نیلم ، ایکوایمینرین ، پیریڈوٹ ، پکھراج اور ترمری کے حوالے سے پاکستان دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ دونوں فریقوں نے ان پتھروں کو کانوں سے نکالنے کے لئے جدید تکنیک کے استعمال کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…