Home Opinion Editorials in Urdu پاکستان اور چین کی دوستی بلاشبہ ہمالیہ سے بلند ہے، ڈاکٹر سردار محمد طاہر۔
Opinion Editorials in Urdu - March 25, 2021

پاکستان اور چین کی دوستی بلاشبہ ہمالیہ سے بلند ہے، ڈاکٹر سردار محمد طاہر۔

.

انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے صدر ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم پاکستان اور چین کے مابین 21 مئی 1951کو آغاز ہونے والے ستر سال کی لازوال اور بے مثال دوستی اور مضبوط سفارتی تعلقات کے بارے میں لکھتے ہیں کہ اقتصادی اور دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے لڑنے میں چین نے ہمیشہ سے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وہ چین کو ایک قابل فخر دوست اور اہم پڑوسی سے تشبہہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاک چین سفارتی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے بھی زیادہ گہری ہے۔ ڈاکٹر تبسم نے سی پیک اور بی آر آئی کو حقیقی دوستی کے عملی مظہر کے طور پر روشنی ڈالی ہے۔ اس ضمن میں وہ چیئرمین ماؤزے تنگ ، چوان لائی اور صدر شی جن پنگ کا خصوصی تذکرہ کرتے ہیں۔ ان کے خیال میں اس دوستی کو وسیع اور مضبوط رشتے میں پروان چڑھایا گیا ہے کہ ہر دور میں یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہاہے۔ سی پیک پراجیکٹ چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی مستعد ٹیم کی دوراندیش حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے اربوں ڈالر کے بڑے منصوبے کو منظوری دے دی ہے اور اسے مکمل کرنے کے لئے پوری کوششیں جاری ہیں۔ چین نے ہمیشہ سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے آواز بلند کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پاکستان کا حقیقی اور سچادوست ہے۔
Comments Off on پاکستان اور چین کی دوستی بلاشبہ ہمالیہ سے بلند ہے، ڈاکٹر سردار محمد طاہر۔

Check Also

Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China

Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…