پاکستان اور چین کی زرعی شعبے میں تعاون کے لئے 83ارب روپے کی لاگت کےمنصوبوں کی نشاندہی۔
.
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری اور ترجمان جاوید ہمایوں نے انکشاف کیا ہے کہ سی پیک کے تحت زراعت کے شعبے میں 83 ارب روپے کی لاگت کے تقریباََ18 منصوبوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے تاکہ پائیدار معاشی نمو کو جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔ .جاوید ہمایوں نے مزید کہا کہ زرعی ترقیاتی کام سی پیک کے دوسرے مرحلے کا بنیادی جز ہے اور چین اور پاکستان دونوں باہمی مفاد کے لئے اس شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
نائب وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خار…