پاکستان اور چین کےمیڈیا آؤٹ لیٹس سی پیک کے حوالے سے من گھڑت خبروں کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے کہا ہے کہ چینی اور پاکستانی ذرائع ابلاغ حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں تاکہ سی پیک کی ترقی، سماجی اقتصادی ترقی اور عوام کے درمیان تعاون مزید فروغ پا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 7ویں سی پیک میڈیا فورم کی میزبانی مشترکہ طور پر اسلام آباد میں چینی سفارت خانہ، پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ اور چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) نے حال ہی میں آف لائن اور آن لائن کی ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …