پاکستان اور چین کے اعلٰی عہدیداران ایم ایل-1ریلوےپراجیکٹ کے مالی امور کو چینی کرنسی یوان میں نمٹانے پر متفق۔۔۔۔۔
حالیہ دنوں منعقدہ جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی میٹنگ میں حکومتِ پاکستان اور چین نے تمام رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے ایم ایل-1ریلوے پراجیکٹ کے مالی امور کو ڈالر کی بجائے چینی کرنسی یوان میں نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس اقدام کو اٹھانے کی رضا مندی سینئیر آفیشلز میٹنگ (ایس او ایم) میں ظاہر کی گئی تھی۔چین نے مالی امور کو یوان میں نمٹانے کے لئے انٹر ڈپارٹمینٹ ورکنگ میکانیزم کے تحت سیکریٹریٹ سطح پر اقدامات اٹھانے کی حامی بھر لی ہے۔واضح رہے کہ ایم ایل-1ون پراجیکٹ کے مالی امور کو نمٹانے کے لئے ٹرانسپورٹ انفراسٹریکچر کے جوائینٹ ورکنگ گروپ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔جبکہ جے سی سی میٹنگ میں دونوں ملکوں کی حکومتوں نے مالی امور میں حائل رکاوٹوں کے تدارک کے لئے جوائینٹ پراجیکٹ فنانسنگ گروپ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے۔