Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ 3 سال بعد کھول دی گئی
Latest News Urdu - April 3, 2023

پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ 3 سال بعد کھول دی گئی

۔

پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ خنجراب پاس کو کووڈ 19 کے باعث تقریبا 3 سال کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کو چین کے صوبہ سنکیانگ سے جوڑنے والا پاس کو کورونا پھیلنے کے بعد نومبر 2019 میں بند کردیا گیا تھا، چینی حکام نے تجارت کے لیے راہداری کو دوبارہ کھولنے سے متعلق خط پاکستانی حکام کو ارسال کردیا ہے۔ دونوں ممالک نے سی پیک کے تحت خنجراب پاس راہداری کھولنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، خنجراب پاس کھُلنے کے بعد سی پیک منصوبوں اور دوطرفہ تجارت میں تیزی آجائے گی۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ 3 سال بعد کھول دی گئی

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…