Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - July 4, 2023

پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔

۔

 وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے چین کی ناظم الامور پینگ چنکسو سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئی پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے چین کی ناظم الامور پینگ چنکسو سے ملاقات کی ہے جس کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر کامیابی سے پہنچ گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ نے چین کی ناظم الامور کو معیشت میں استحکام کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیرِ خزانہ نے متعدد محاذوں پر پاکستان کے لیے چین کی حمایت کو سراہا۔ اس موقع پر چین کی ناظم الامور نے معاشی استحکام بحال کرنے کے حکومتِ پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…