پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
۔
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے چین کی ناظم الامور پینگ چنکسو سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئی پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے چین کی ناظم الامور پینگ چنکسو سے ملاقات کی ہے جس کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر کامیابی سے پہنچ گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ نے چین کی ناظم الامور کو معیشت میں استحکام کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیرِ خزانہ نے متعدد محاذوں پر پاکستان کے لیے چین کی حمایت کو سراہا۔ اس موقع پر چین کی ناظم الامور نے معاشی استحکام بحال کرنے کے حکومتِ پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…




