پاکستان اور چین کے درمیان تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق۔
۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چینی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ علاقائی امن، خوشحالی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کےدرمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ،یہ گفتگو روایتی گرمجوشی اور ہم آہنگی پرمبنی تھی جس میں پاک چین سدا بہار سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو اجاگرکیا گیا۔شہباز شریف نے چینی وزیر اعظم کواس عہدے کےلئے ان کے حالیہ انتخاب پر مبارکباد دی جو چینی قوم کے گہرے اعتماد اور عوامی خدمت میں ان کی بہت سی کامیابیوں سے پیدا ہونے والے ان پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…