پاکستان اور چین کے درمیان تمام شعبوں میں اسٹرٹیجک روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
.
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور چینی صدر شی جن پنگ نے دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کیلئے اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور وفود کے تبادلوں کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بیجنگ میں تیسرے ایک خطہ ایک شاہراہ فورم کے موقع پر عظیم عوامی ہال میں ایک ملاقات کے دوران طے پایا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان ہر آزمائش پر پوری اترنے والی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا اعادہ کیا اور ابھرتی ہوئی عالمی صورتحال کے تناظر میں اس تزویراتی شراکت داری پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین قابل اعتبار شراکت دار اور دائمی دوست ہیں۔ اہم مسائل پر پاکستان کی طرف سے چین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کو خطے میں امن و استحکام کے لئے ایک اہم جزو قرار دیا۔ صدر شی نے زور دیا کہ پاکستان آہنی بھائی، قابل اعتماد دوست اور امن اور ترقی میں شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی کے حوالے سے حمایت جاری رکھے گا۔ صدر شی جن پنگ نے پاکستان کی جغرافیائی اور معاشی صلاحیتوں کو بہتر کرنے اور اسے علاقائی تجارتی مرکز بنانے میں چین کی مسلسل حمایت کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے سی پیک پرکام کی رفتار کو مسلسل جاری رکھنے اوراس کو پائیدار مجموعی سماجی اور معاشی ترقی کے پاکستان کے ویژن میں شامل کرکے ترقی، روزگار، جدت، کشادگی اورسبز انقلاب کی راہداری بنانے کی اہمیت پر زوردیا ۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی حالات پرتبادلہ خیال کیا اور بڑے عالمی مسائل کے بارے میں یکساں خیالات کااظہار کیا ۔ انہوں نے تمام شعبوں میں سٹرٹیجک رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور کثیر جہتی فورمز پردوطرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے خطاب
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی ک…