پاکستان اور چین کے درمیان جے ڈبلیو جی کے تیسرے اجلاس میں سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد پر اتفاق۔
.
پاکستان اور چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کو تیزی سے مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے اور مختلف منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یہ پیش رفت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لیے طویل المدتی حکمت عملی کا جائزہ کے لیے منعقدہ پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں ہوئی۔اس میٹنگ میں وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے سیکرٹری سید ظفر علی شاہ اور چین سے پین جیانگ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔اس میٹنگ میں سی پیک منصوبوں کی تکمیل کی طرف پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس کا خلاصہ کیا گیا۔ نیزسی پیک کی طویل مدتی حکمت عملی کو آگے بڑھانے کے لیے بہترین طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے متعدد اقدامات پر کی گئی مسلسل پیش رفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا جس میں خاص طور پر سماجی و اقتصادی ترقی، صنعتی تعاون، سائنس اور ٹیکنالوجی اور زرعی تعاون پر خاص توجہ مرکوزہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…