Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے درمیان سیاحت کو سِسٹر سٹی تعلقات کے تحت بڑھایا جائے گا۔
Latest News Urdu - September 30, 2021

پاکستان اور چین کے درمیان سیاحت کو سِسٹر سٹی تعلقات کے تحت بڑھایا جائے گا۔

.

چین اورپاکستان کی دو طرفہ سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کی سیکرٹری فرینہ مظہر نے کہا ہےکہ چنگ ڈاؤ ٹورازم ایسوسی ایشن اور پنجاب اور سندھ کے صوبوں کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات کے قیام سے پاکستان اور چین کے درمیان سیاحتی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔مزید برآں سی پیک کے تحت صنعتی تعاون پرسرمایہ کاری بورڈکے پروجیکٹ ڈائریکٹر عاصم ایوب نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات موجودہیں اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری اورتعاون کو آسان بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ چین میں سرمایہ کاری بورڈ کے ایچ آئی سی وانگ زی ہائی نے تبادلہ خیال کے ایسا موقع فراہم کرنے پرسرمایہ بورڈ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے درمیان سیاحت کو سِسٹر سٹی تعلقات کے تحت بڑھایا جائے گا۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…