پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک،ایم ایل ون، گوادربندرگاہ اور زراعت میں تعاون بڑھانا نا گزیر: اسحاق ڈار اور وانگ ژی کا اتفاق
.
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، چین اور پاکستان تزویراتی شراکت دار ہیں۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر پر چین کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات علاقائی امن اورخوشحالی کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں،پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خود مختاری اور سلامتی پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، چین کے ساتھ ایم ایل ون، گوادربندرگاہ، کان کنی،آئی ٹی، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہواہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…