Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک فیز2 کو تیز کرنے پر اتفاق۔
Latest News Urdu - March 23, 2024

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک فیز2 کو تیز کرنے پر اتفاق۔

.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زئی ڈونگ  نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق اور پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے میں جانے کا خواہاں ہے اور  سی پیک کے تحت اقدامات اور منصوبوں کے بر وقت نفاذ اور تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان انھتک محنت کرے گی۔ ملاقات میں فریقین نے سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ  بھی کیا گیا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے، ہمیں ایسے سیکٹرز کا تعین کرنا ہوگا جن میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ اور اس سے منسلک فری زون کی ترقی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی اورخطے میں روزگار کے  مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک فیز2 کو تیز کرنے پر اتفاق۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …