پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر سینٹر کے قیام کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
۔
چین اور پاکستان نے پاکستان میں چائنا ساؤتھ ایشیا ٹیکنالوجی ٹرانسفر سینٹر سب سینٹر کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ یہ سب سینٹر دوطرفہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کو مضبوط بنانے، کاروباری اداروں، تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پائیدار ترقی کے لئے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی (ایس ٹی آئی) کے حصول میں تعاون میں مدد فراہم کرے گا۔ کنمنگ میں تیسری چین پاکستان ٹیکنالوجی ٹرانسفر میچ میکنگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین اب انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، جدید اور نئے مواد، گرین ٹرانسپورٹیشن، قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل اکانومی، اسمارٹ سٹیز، معدنیات اور قدرتی وسائل، بائیو ٹیکنالوجی اور جدید زراعت کے شعبوں میں ایس ٹی آئی تعاون پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کے اعلیٰ معیار اور پائیدار ترقی کے لیے ایس ٹی آئی کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی قائم کی ہے تاکہ کاروباری، جدت طراز اور ٹیکنالوجی پر مبنی پاکستان کے لئے علم کا ایکو سسٹم تیار کیا جاسکے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …