پاکستان اور چین کے درمیان گوادر بندرگاہ اور فری زون کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر اتفاق۔
.
ویڈیو لنک کے ذریعے گوادر اور سماجی و اقتصادی ترقی پر دو مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاسوں کے دوران پاکستانی اور چینی حکام نے گوادر بندرگاہ اور فری زون کی مکمل صلاحیتوں سے استفادہ کرنے اور مختلف شعبوں میں منصوبوں کے ثمرات بلوچستان کو منتقل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت پاکستان کی طرف سے سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات عبدالعزیز عقیلی اور چین کی طرف سے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ینگ ژیانگ نے کی۔ دونوں فریقوں نے اس پر عمل درآمد کی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ فری زون کے لیے مارکیٹنگ اور سرمایہ کاری کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔ پاکستانی فریق نے بتایا کہ منصوبہ جلد ہی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کابینہ کمیٹی کے سامنے غور کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مزید برآں، پاکستان نے کووڈ-19 وبا کے دوران پاکستان کی حمایت پر چینی حکومت کا شکریہ ادا بھی کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …