Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے درمیان گوادر بندرگاہ اور فری زون کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر اتفاق۔
Latest News Urdu - December 31, 2021

پاکستان اور چین کے درمیان گوادر بندرگاہ اور فری زون کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر اتفاق۔

.

ویڈیو لنک کے ذریعے گوادر اور سماجی و اقتصادی ترقی پر دو مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاسوں کے دوران پاکستانی اور چینی حکام نے گوادر بندرگاہ اور فری زون کی مکمل صلاحیتوں سے استفادہ کرنے اور مختلف شعبوں میں منصوبوں کے ثمرات بلوچستان کو منتقل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت پاکستان کی طرف سے سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات عبدالعزیز عقیلی اور چین کی طرف سے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ینگ ژیانگ نے کی۔ دونوں فریقوں نے اس پر عمل درآمد کی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ فری زون کے لیے مارکیٹنگ اور سرمایہ کاری کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔ پاکستانی فریق نے بتایا کہ منصوبہ جلد ہی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کابینہ کمیٹی کے سامنے غور کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مزید برآں، پاکستان نے کووڈ-19 وبا کے دوران پاکستان کی حمایت پر چینی حکومت کا شکریہ ادا بھی کیا۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے درمیان گوادر بندرگاہ اور فری زون کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر اتفاق۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …