پاکستان اور چین کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے کا دوسرا دور سماجی و اقتصادی فلاح بہبود کے لئے نہایت مددگار۔۔۔۔۔یاؤ جنگ،چینی سفیر برائے پاکستان۔
پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ نے وزارتِ تجارت کے سیکریٹری سردار احمد خان سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کا دوسرا دور دونوں ملکوں کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا اور چین اس ضمن میں پاکستان کی ہر م ممکن مدد کو یقینی بنائے گا۔اس دوران سیکریٹری کامرس سردار احمد کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے تاجروں کے مابین قربتیں بڑھانے میں نہایت معاون ہوگا۔اس کے علاوہ انہوں نے سول سروس کے نوجوان آفیسروں کے تربیت کے لئے چینی کی تکنیکی معاونتی پروگرام کو نہایت خوش آئیند قرار دیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …