پاکستان اور چین کے مابین تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق۔
.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ اور وفاقی وزیر تعلیم ،پیشہ وارانہ تربیت اور قومی ورثہ شفقت محمود سے ملاقات کے دوران تعلیم اور مہارتوں کی ترقی کے حوالے سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نےچین میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء کے ساتھ روابط استوار کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ انہوں نے تعلیم ، مہارتوں کو نکھارنےاور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ دونوں ممالک قومی اور بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں تاکہ ایک دوسرے کے مسائل پر ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…