Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے مابین ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون پر اتفاق۔
Latest News Urdu - April 29, 2021

پاکستان اور چین کے مابین ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون پر اتفاق۔

.

چائینہ کونسل فار انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پروموشن (سی سی آئی آئی پی) اور چائینہ نیشنل ٹیکسٹائل اینڈ اپرئیل کونسل (سی این ٹی اے سی) کے اشتراک سے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زیرِ اہتمام “سی پیک انڈسٹریل کوآپریشن ٹیکسٹائل بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) ویبینار کے دوران پاکستان اور چین نے متعلقہ ٹیکسٹائل کے شعبوں میں کاروباری اتحاد کو فروغ دینے کے لئے شراکت داری پر اتفاق کیا ہے۔ اس ویبینار کے دوران اس صنعت کے ماہرین نے صنعت کے رجحانات ، دو طرفہ سرمایہ کاری کے مواقع اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کے مابین ممکنہ تعاون کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بی او آئی کی سیکریٹری فرینہ مظہر نے کہا کہ ویبینار کا مقصد پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے مابین بی ٹو بی تعلقات جوڑنے کے عمل کو نئے سرے سے بحال کرنا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چیلینج ملبوسات نامی ایک چینی کمپنی کئی برسوں سے پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کام کررہی ہے اور اب اس میں 150 ملین ڈالر سے زائد کی اضافی سرمایہ کاری کے ساتھ وسعت کا منصوبہ ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے مابین ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون پر اتفاق۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …