پاکستان اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان مفاہمت کی 32 یادداشتوں پر دستخط۔
.
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان شینزن میں پاکستان بزنس کانفرنس کے موقع پر پاکستانی تاجروں اور چین کے کاروباری افراد کے درمیان بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے بعد مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 32 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے رواں دورہ چین کے دوران پاکستان اور چینی کمپنیوں نے وفاقی حکومت کے بزنس ٹو بزنس اقدام کے نتیجے میں مفاہمت کی 32 مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں الیکٹرانکس و گھریلو آلات، آئی سی ٹی، ٹیکسٹائلز، چمڑے، جفت سازی، معدنیات اور ادویہ سازی کے شعبے شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور چین کے نجی شعبہ نے توانائی کے شعبے میں 4 مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز)، آٹو موبائل کے شعبہ میں 2، ثقافتی تعاون کے شعبہ میں ایک جبکہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے شعبہ میں 4 ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں۔ اسی طرح پاکستان اور چین کے نجی شعبوں نے ادویہ سازی اور ہیلتھ کیئر سیکٹر میں 6 ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں جبکہ لاجسٹکس کے شعبہ میں 4 اور زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبہ میں مفاہمت کی 10 یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ دونوں ممالک کے نجی شعبوں نے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کے شعبے میں لیٹر آف انٹینٹ پر بھی دستخط کیے۔ واضح رہے کہ بزنس کانفرنس شینزن 2024 نہ صرف علاقائی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرانے کے لیے راہ ہموار کرے گی بلکہ یہ پاکستان کی معیشت کی تزویراتی تبدیلیوں پر مضبوط علاقائی حکومت اور کاروباری تعلقات کے مثبت اثرات بھی مرتب کرے گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…