Home Latest News Urdu پاکستان اگلے سال بھی چین-آسیان ایکسپو میں بطور خصوصی پارٹنر کی حیثیت سے شرکت کرے گا۔
Latest News Urdu - December 2, 2020

پاکستان اگلے سال بھی چین-آسیان ایکسپو میں بطور خصوصی پارٹنر کی حیثیت سے شرکت کرے گا۔

.

سترھویں چائینہ- آسیان ایکسپو میں اپنے دورے کے دوران چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ سال چین-آسیان اٹھارویں ایکسپومیں بھی بطورِ خصوصی پارٹنر ملک کی حیثیت سے دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے اسے ملک کے لئے نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایکسپو میں اعلٰی سطحی موثر اور بامقصد شرکت کو یقینی بنائے گا۔ یاد رہے کہ سترھویں ایکسپوکا رخ کرنے والےشرکاء نے پاکستانی پویلین میں پاکستانی زیورات ، قیمتی پتھر ، سنگ مرمر ، قالین ، فرنیچر ، دستکاری ، اور کھیلوں کے سامان میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

Comments Off on پاکستان اگلے سال بھی چین-آسیان ایکسپو میں بطور خصوصی پارٹنر کی حیثیت سے شرکت کرے گا۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔