پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے,صدر آصف زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی آبادی چین اور ہمارے خطے کے دیگر ممالک میں رہتی ہے اس لیے مستقبل کی عالمی معاشی ترقی مشرقی ممالک پر منحصر کرے گی۔ بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین بحرِ ہند علاقائی فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی، آلودگی اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی جیسے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بحری شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا خطہ امن، ترقی اور پائیداری کا گڑھ بنا رہے۔ صدر مملکت نے ویڈیو پیغام میں بحر ہند میں امن، ترقی اور پائیداری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی دی جا رہی ہے اور گوادر پورٹ کو علاقائی روابط کے مرکز میں بدلا جارہا ہے، گوادر بندرگاہ سے تجارت اور سمندری اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔ صدر مملکت نے پاکستان کی بلیو اکانومی کی ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیشنل میری ٹائم پالیسی متعارف کرائی جبکہ پائیدار ماہی گیری اور سمندری تحفظ کے لیے اقدامات کیے گئے، لیونگ انڈس پروجیکٹ جیسے منصوبوں کا مقصد ماحولیاتی نظام کا تحفظ اور آلودگی کا مقابلہ کرنا ہے۔
مریم نواز کا چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ’ون ونڈو آپریشن‘ سہولت دینے کے عزم کا اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ چین میں انوسٹمینٹ کانفرنس کے دوران چینی کمپنیوں کو پنجاب…