Home Latest News Urdu پاکستان بی آر آئی کی درخشاں مستقبل سے مشروط پالیسی کو تقویت فراہم کرے گا۔۔۔۔پاکستانی سفیر برائے چین۔
Latest News Urdu - November 23, 2019

پاکستان بی آر آئی کی درخشاں مستقبل سے مشروط پالیسی کو تقویت فراہم کرے گا۔۔۔۔پاکستانی سفیر برائے چین۔

پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی مضبوط دوستی عالمی طور پر ایک بے نظیر مثال ہے اور ایسی بے بدل رفاقت کا حصول آسانی سے ممکن نہیں۔ اس مضبوط قربت کی ڈور نہ صرف دونوں ملکوں کی حکومتی سطح پر مضبوط ہے بلکہ اس تعلق کی گرم جوشی کو دو ملکوں کے عوام کے دلوں میں بھی واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔جبکہ سات دہائیوں پر محیط اس مثالی رفاقت کو مستحکم کرنے کا سہرا دونوں ملکوں کی اعلٰی قیادت کے سر سجتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان ایک خاندان سے مشابہ ہیں جن کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے عزت و تکریم ہمہ وقت موجود ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے ثقافتی تبادلوں کی رِیت نئی بات نہیں بلکہ اس کا سرا ماضی سے جا ملتا ہے جس میں برصغیر اورچین کی تقافتوں کے مابین ہم آہنگی قائم تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کو معاونت فراہم کرنے کے ذریعے سے تقویت دینے کا سلسلہ جاری رکھے کا چونکہ یہ ایک درخشاں مستقبل سے مشروط ہے اور بی آر آئی اور سی پیک کا حصہ بننا پاکستان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خاص طور پر توجہ دی جا رہی ہے جس سے نہ صرف پاکستان کے عوام کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت کے مستحکم ہونے سے روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…