Home Opinion Editorials in Urdu پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے سی پیک کے تحت خوشحالی کے خواب کو پورا کرسکتا ہے، ماہر۔
Opinion Editorials in Urdu - January 28, 2021

پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے سی پیک کے تحت خوشحالی کے خواب کو پورا کرسکتا ہے، ماہر۔

.

ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے چائینہ پاکستان اسٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے فوائد حاصل کرنے اور کاروباری انڈیکس میں آسانی پیدا کرنے کےمعیاری آپریٹنگ طریقہ کاروضع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کے پی خصوصی اقتصادی زونز ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کو ایک بنیادی فریم ورک کے طور پر لیا جاسکتا ہے جسے ملک میں کہیں بھی خصوصی اقتصادی زونز کا انتظام کرنے والے حکام ملحوظ نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ریگولیٹری عمل کو آسان بنانے اور ون ونڈو آپریشن کے قیام پر زور دیا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی علاقوں میں برآمدات پر مبنی صنعتوں کو قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ تجارتی عدم توازن کا مسئلہ حل ہو سکے۔

Comments Off on پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے سی پیک کے تحت خوشحالی کے خواب کو پورا کرسکتا ہے، ماہر۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔