Home Latest News Urdu پاکستان تمام شعبوں میں چینی شراکت داری سے مستفید ہونے کا خواہشمند۔۔۔۔صدر، پی آئی اے ایف۔
Latest News Urdu - December 19, 2019

پاکستان تمام شعبوں میں چینی شراکت داری سے مستفید ہونے کا خواہشمند۔۔۔۔صدر، پی آئی اے ایف۔

پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پی آئی اے ایف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے لاہور میں متعین چینی قونصل جنرل لانگ ڈِنگبِن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تمام شعبوں میں مختلف نوعیت کی تجارتی مواقعے فراہم کرنے کو تیار ہے۔ جبکہ چین کے ساتھ مضبوط تجارتی مراسم مستحکم کرنے کے عزم کے تحت تمام تجارتی ذیلی شعبوں میں چینی صنعتکاروں اور تاجروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔ پی آئی اے ایف کے وفد کی لاہور میں چینی قونصل خانہ کے دورے کے موقع پر چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ چین وہ پہلا ملک ہے جس پاکستانی تاجروں کو مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کی پیشکش کی ہے۔اس موقع پر چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سی پیک نے بے پناہ مواقع ضرور فراہم کیے ہیں لیکن پاکستان کو حقیقی معنوں میں اس کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے معاشی اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …