Home Latest News Urdu پاکستان خطے میں سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، چینی اسکالر۔
Latest News Urdu - February 16, 2022

پاکستان خطے میں سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، چینی اسکالر۔

.

 ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزٹنگ پروفیسر اور چہار انسٹیٹیوٹ کے سینئر فیلو پروفیسر چینگ ژیژونگ نے کہا ہےکہ پاکستان کے پاس خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کے نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت موجودہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان میں قومی سلامتی کی صورتحال سال بہ سال بہتر ہو رہی ہےاور دہشت گردی کے واقعات اور ہلاکتوں کی تعداد میں سالانہ تقریباً 30 فیصد کمی آئی ہے۔ تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی تعداد میں کسی حد تک اضافہ بھی ہوا ہے۔مگر پاکستان ان پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments Off on پاکستان خطے میں سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، چینی اسکالر۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …