Home Latest News Urdu پاکستان دنیا کے چوتھے بڑے عالمی لائیو سٹاک سرمائے کو بروئے کار لاکر گوشت کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت۔۔۔۔ صدر پی سی جے سی سی آئی۔
Latest News Urdu - November 13, 2019

پاکستان دنیا کے چوتھے بڑے عالمی لائیو سٹاک سرمائے کو بروئے کار لاکر گوشت کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت۔۔۔۔ صدر پی سی جے سی سی آئی۔

پاکستان-چائینہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(پی سی جے سی سی آئی)نے حکومتِ پاکستان کو چینی منڈی میں گوشت کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔پی سی جے سی سی آئی کے صدر زرک خان نے پی سی جے سی سی آئی کی ایکسپورٹ پروموشن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی گوشت کی طلب کو پورا کرنے اور معیاری گوشت کی برآمد کے ذریعے سے کثیر زرمبادلہ حاصل کرنے کی استعداد موجود ہے چونکہ پاکستان کا شمار لائیو سٹاک کے شعبے میں 180ملین جانوروں کے ساتھ دنیا کی چوتھے بڑی منڈی میں ہوتا ہےاور اس کی پیداوار میں سالانہ 2-4 فیصد اضافہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھیڑوں اور بکریوں کی 4 درجن سے زائد نسلیں پائی جاتی ہیں جس کے سبب پاکستان بکریوں اور ان کی گوشت کی پیداوار کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان لائیوسٹاک شعبے کی پیداوار میں اضافے کے لئے چینی معاونت، جدید ٹیکنالوجی اور ہنر مند ٹریننگز سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔اس موقع پر پی سی جے سی سی آئی کے نائب صدر معظم گورکی کا کہنا تھا کہ چین اور ویتنام کی مقامی آبادی گائے کے معدے کے پوٹا کو نہایت شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں جسے اوماسم بھی کہا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف