پاکستان ریلوے کی جانب سے پلاننگ کمیشن کو 2۔9 ارب ڈالر کا پی سی ون پیش۔۔۔۔
پاکستان ریلوے نے سی پیک منصوبہ کے تحت ریلوے کی تجدید اور بحالی سے متعلق اہم منصوبہ ایم ایل-1ریلوے پراجیکٹ کے لئے 249۔9 ارب ڈالر کی لاگت کا پی سی ون منظوری کے لئے پلاننگ کمیشن کو بجھوا دیا ہے۔ یاد رہے کہ ریلوے کی تجدید کے ایم ایل-1پراجیکٹ سے نہ صرف ٹرینوں کی رفتار میں اضافہ ہو کر 160کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گا بلکہ اس سے 2024ء تک ٹرینوں کی تعداد 30 تک پہنچ جائے گئی۔ جبکہ اس پی سی ون کی منظوری کے بعد کراچی تا پشاور ریلوے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو اگلے چار سال میں مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں پاکستان ریلوے کو مکمل طور پر جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سات سال کا عرصہ لگے گا۔