پاکستان سیلاب پر قابو پانے میں مدد کے لئے سپنج سٹی چینی ماڈل سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔
.
چین کے انسٹیٹیوٹ آف واٹر ریسورسز اینڈ ہائیڈرو پاور ریسرچ کے گریجویٹ سکول آف فلوڈ کنٹرول اینڈ مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کے دوسرے سال میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علم گلشاد نے کہا ہے کہ چین بارش اور ندی کے بہاؤ کے اعداد و شمار کو بہتر استعمال میں لانے کے لئے نگرانی کے نظام کو تیار کرنے میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان میں بار بار آنے والے سیلاب سے نمٹنے کے لئے چین کا سپنج سٹی ماڈل کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔ یہ ماڈل اربن فلوڈنگ پر قابو پانےاور آبی وسائل کی قلت کو دور کرسکتا ہے جو اس وقت پاکستان کو درپیش دو سنگین مسائل ہیں۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …