پاکستان سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی لانے کے لیے کوشاں ہے، حنا ربانی کھر
.
چینی سفارت خانہ برائے پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے خصوصی ملاقات کی۔ پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے سدا بہاراسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبوں کی رفتار میں تیزی لانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے سی پیک خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کی تعریف بھی کی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…