Home Latest News Urdu پاکستان سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی تیزی سے تکمیل کے لئے پُر عزم ہے۔۔۔۔۔چئیرپرسن،سینیٹ خصوصی کمیٹی برائے سی پیک۔
Latest News Urdu - November 8, 2019

پاکستان سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی تیزی سے تکمیل کے لئے پُر عزم ہے۔۔۔۔۔چئیرپرسن،سینیٹ خصوصی کمیٹی برائے سی پیک۔

سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کی چئیرپرسن شیری رحمان نے  بیورو-I آف انٹرنیشنل ڈپارٹمینٹ سینٹرل کمیٹی آف چائینیز پیپلز کانگریس کے نمائیندے سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کو خوش اسلوبی سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔چین کی بیورو-Iکے نمائیندے نے شیری رحمان کو جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی اگلی میٹنگ کی 2020 کے اواخر تک اسلام آباد میں متوقع ہونے اور اس میں چین کے کئی اعلٰی عہدیداران کے شریک ہونےکے حوالے سے آگاہ کیا۔جبکہ سنیٹیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی)اہم سیاسی فورم ہے جو ماسبق حالات پر مذاکرات،معاہدوں کے انعقاد کے ذریعے سے سی پیک منصوبہ کی تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس پر مثبت اثرات مرتب کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ محض توانائی اور انفراسٹریکچر کے منصوبوں تک ہی محدود نہیں بلکہ اس میں شامل سماجی و اقتصادی شعبے کے پراجیکٹس مقامی آبادی کی معیارِ زندگی پر بھی دوررس اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …