Home Latest News Urdu پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے، چیئرمین سینیٹ
Latest News Urdu - April 12, 2023

پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے، چیئرمین سینیٹ

.

سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان چین، پاکستان اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے تین رکنی وفد سے ملاقات میں کہی، وفد کی قیادت چین کی ناظم الامور پانگ چنکسو نے کی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری نے نوجوانوں کےلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پورے خطے میں ترقی ہوگی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مخالف عناصر ہرگز اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چینی باشندوں کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔

Comments Off on پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے، چیئرمین سینیٹ

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …