Home Latest News Urdu پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پُر عزم ہے، وفاقی وزیر اسد عمر۔
Latest News Urdu - September 19, 2021

پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پُر عزم ہے، وفاقی وزیر اسد عمر۔

.

وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران سی پیک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے تمام منصوبوں کی اعلیٰ معیاری ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ایک آفیشل بیان میں چینی سفارت خانے نے کہا ہےکہ چین سی پیک کو کامیابی کا ایک اہم استعارہ بنانے کے لیے کوشاں ہے جبکہ اس میں تمام منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے عزم کو بھی سراہا گیا ۔مزید برآں،وفاقی وزیر اسد عمر نے دوطرفہ تجارت اور روابط کو بڑھانے کے لیے سی پیک کی تیزی سے بروقت تکمیل کے حوالے سے وزیر اعظم کے عزم پر بھی روشنی ڈالی۔

Comments Off on پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پُر عزم ہے، وفاقی وزیر اسد عمر۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …