پاکستان سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے،صدر ڈاکٹرعارف علوی
.
صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق چینی صدر چیانگ زےمن کے انتقال پر اظہار ِتعزیت کیلئے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا، انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چینی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ صدر مملکت نے چینی سفیر نونگ رونگ سے بھی تعزیت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سابق چینی صدر کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے اورسی پیک منصوبے نےپاکستان کے دور دراز علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …