Home Latest News Urdu پاکستان سی پیک کے تحت چائے کی کاشت کو فروغ دے گا۔
Latest News Urdu - August 9, 2021

پاکستان سی پیک کے تحت چائے کی کاشت کو فروغ دے گا۔

.

نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (این ٹی ایچ آر آئی) کے دورے کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے 25 ہزار ایکڑ زمین پر چائے کی کاشت کے حکومتی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مجوزہ 25 ہزار ایکڑ میں سے 10 ہزار ایکڑ سرکاری ملکیت کے جنگلات پر مشتمل ہے جبکہ اگلے مرحلے میں اس سے بھی زیادہ زمین کو چائے کے کاشتکاری کے لئے بروئے کارلایا جائے گا۔ مزید برآں جمشید اقبال چیمہ نے نجی کمپنیوں کو چائے کی تجارت کے فروغ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور تمام سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ چین پاکستان کی چائے کی کاشت میں بھرپور مدد فراہم کر رہا ہے۔

Comments Off on پاکستان سی پیک کے تحت چائے کی کاشت کو فروغ دے گا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …