پاکستان سی پیک کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرنے والا اہم فریق۔۔۔۔۔ورلڈ بنک۔
Enter Your Summary here.
ورلڈ بنک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں مستقبل میں بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے مرتب ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے سبب نہ صرف اس میں شامل ممالک میں سماجی-اقتصادی ترقی ممکن ہوگی بلکہ اس کے مثبت اثرات دیگر ممالک پر بھی مرتب ہونگے۔اس کے ساتھ ساتھ سی پیک کے توسط سے پاکستان کی شرح نمو میں اضافہ ہوگا اور سماجی اقتصادی شعبے کی ترقی کے کثیر مواقع میسر آئیں گے۔علاوہ ازیں ایک اور تحقیق کے مطابق سی پیک کے تحت ٹرانزٹ تجارت میں پاکستان کا اہم کردار ہے لیکن ورلڈ بنک کے مطابق پاکستان میں رابطہ سازی کے عمل کو مضبوط کرنے کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔حکومت ِپاکستان کو بروقت انتظام و انصرام اور ٹیرف میں ترامیم کے علاوہ بین القوامی سرمایہ کاروں کے لئے تجارت کا سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔