Home Latest News Urdu پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری خصوصاََ چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے پرعزم ہے،وفاقی وزیر محمد سمیع سعید
Latest News Urdu - January 3, 2024

پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری خصوصاََ چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے پرعزم ہے،وفاقی وزیر محمد سمیع سعید

.

نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید سے چین کے چانگ چیانگ چیمبر آف کامرس کے چیئرمین لی ٹنگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون کے مواقع، کاروبار میں توسیع اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔8 ارکان پر مشتمل وفد نے مختلف صنعتوں درآمد و برآمد، ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس، مشینری، دفتری سامان، ملبوسات اور تعمیراتی مواد کے شعبہ کی نمائندگی کی ۔ بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی فائدہ مند شراکت داری کے لئے سٹرٹیجک شعبوں کی نشاندہی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر محمد سمیع سعید نے سرمایہ کاری کے لئے اہم شعبوں پر زور دیا جن میں زراعت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، مائنز اینڈ منرلز اور توانائی کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے خصوصی اقتصادی زونز سے استفادہ کے مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری خصوصاً چینی سرمایہ کاروں کو مشترکہ منصوبوں اور پاکستان میں صنعتوں کی منتقلی کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع پر بھی روشنی ڈالی کیونکہ نوجوان ملک کی 60 فیصد سے زائد آبادی پر مشتمل ہیں جو خاص طور پر آئی ٹی کے شعبے میں کاروبار کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔

Comments Off on پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری خصوصاََ چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے پرعزم ہے،وفاقی وزیر محمد سمیع سعید

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔